ٹوکیو: جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے منگل کو کہا کہ 2013 میں غیر معمولی حد تک زیادہ تعداد میں ٹائیفون جاپان کی جانب بڑھے، جبکہ خزاں کے مہینوں میں ریکارڈ توڑ نو طوفان ٹکرائے۔
این ایچ کے نے ایجنسی کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا، 2005 سے سے جاپان پہنچنے والے اوسط ٹائیفون طوفانوں کی تعداد 25.6 رہی ہے۔ تاہم 2013 میں جاپان نے 31 ٹائیفونوں کا مشاہدہ کیا۔
ستمبر میں ہوکوریکو اور کینکی کے علاقوں میں ٹائیفون نمبر 18 کے دوران سخت بارشوں کی وجہ سے نقصان پہنچا، اور ایزو اوشیما میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈوں نے تباہی مچا دی جب اکتوبر میں ٹائیفون نمبر 26 کے بعد طوفانی بارشیں ہوئی تھیں۔
ماہرینِ موسمیات اب ٹائیفونوں کے راستے کی پیشن گوئی کرنے کے زیادہ قابل ہیں؛ انہوں نے اپنے حساب کتاب میں سے 91 کلومیٹروں کی غلطی نکال پھینکی ہے، جس سے سائنسدانوں کو ٹائیفونوں کے متوقع راستے اور حقیقی راستے میں فرق کرنے میں زیادہ آسانی ہوتی ہے۔