یامازاکی کے ڈیلیوری مین نے ڈبل روٹی برف میں پھنسے ہوئے کار والوں کو کھلا دی

ٹوکیو: پچھلے ہفتے ٹوکیو کے علاقے میں ایک بڑا برفانی طوفان آیا۔ رہائشی علاقوں میں بچے برفانی آدمی بنا کر کھیلتے رہے۔ لیکن ریجن کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں جانا گویا جوا کھیلنے کے مترادف تھا اور داؤ غلط پڑنے پر لوگ برف میں پھنسے رہ گئے۔

بہت سے لوگ اپنے گلو باکس میں برف سے گولا گنڈا بنانے کا شربت نہیں رکھتے۔ اس لیے جیسے جیسے وقت گزرتا گیا تو کھانے پینے کو کچھ نہ ہونے کے باعث برف میں پھنسے موٹر کار سواروں کی بھوک شدید سے شدید تر ہوتی چلی گئی۔ اور پھر ایک ہمدرد ڈلیوری مین ان کی مدد کو آ گیا۔

اوتسوکی انٹرچینچ کے قریب ڈانگوزاکا کے جائے آرام میں پھنسے ہوئے ڈرائیوروں میں جاپان کی سب سے بڑی بیکریوں میں سے ایک یامازاکی بریڈ کے ڈلیوری ڈرائیور بھی تھے۔ اسے برفباری کے علاوہ یہ بھی خدشہ تھا کہ ڈبل روٹی خراب ہو سکتی ہے۔

کھانے کی چیزیں ضائع کرنے کی بجائے انہوں نے ساتھی مسافروں کی مدد کرنے کی ذمہ داری اپنے سر لے لی۔ ایک ڈرائیور نے اپنے سیل کے ذریعے آنلائن ٹویٹ کی اور اطراف میں موجود لوگوں کو مقام بتا کر دعوتِ طعام دے ڈالی۔

خبر تیزی سے سماجی رابطے کی سروس کے ذریعے پھیلتی چلی گئی اور جلد ہی شدید بھوکے ڈرائیور اس ٹرک کی جانب امڈے چلے آ رہے تھے۔

بالآخر برف ہٹا دی گئی اور ہر کوئی اپنے اپنے راستے پر ہو لیا۔ ڈبل روٹی تو خراب ہو جاتی لیکن ہمارا خیال ہے کہ یامازاکی کے تیز فہم ڈرائیوروں کی فیاضی کے لیے جذبہ تشکر بہت عرصے تک قائم رہے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.