ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا کہ ایک پلانٹ کارکن کن اپنے اوپر 13 ٹن پگھلی ہوئی دھات گر جانے کے باعث ہلاک ہو گیا۔
23 سالہ کازوکی تادا ہفتے کی صبح نیپون ڈینکو پلانٹ واقع آنان، صوبہ توکوشیما میں ایک جحیم بالٹی کے نیچے کام کر رہا تھا۔ اس بالٹی میں موجود بھرت 1300 درجے سیلسئس تک گرم تھا۔
پولیس نے کہا، یہ بالٹی ہوا میں لٹکی ہوئی تھی لیکن اس کا توازن بگڑ گیا اور اس نے پگھلی ہوئی دھات تادا پر انڈیل دی۔
ایک مقامی پولیس ترجمان نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔