میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے دو فوجی کار حادثے میں ہلاک

کاناگاوا: پولیس نے پیرکو بتایا کہ بحری فوج کے ایک جوان کے ہاتھوں چلنے والی ایک کار یوکوسوکا میں ہفتے کی رات سڑک سے اتر کر دریا میں جا گری، جس سے کار کا ڈرائیور اور سوار دونوں ہلاک ہو گئے۔

رات 11:20 کے قریب ہونے والا یہ حادثہ ایک راہگیر نے دیکھا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی۔

24 سالہ ڈرائیور، یویا کامیا اور اس کے ساتھ سوار 29 سالہ شینگو ناگایاما کی لاشیں گاڑی میں سے بازیاب کرا لی گئیں اور موقع پر ہی انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس کو حادثے کی اطلاع دینے والے شخص نے افسران کو بتایا کہ بادی النظر میں کار سڑک پر موجود ایس شکل کے موڑ پر دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن وہ سڑک پر رہنے میں ناکام رہی اور سیدھی آگے جا کر حفاظتی جنگلے سے ٹکراتی ہوئی دریا میں جا گری۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.