‘قانونی جڑی بوٹیاں’ پینے کے بعد دو آدمی ہسپتال داخل

ٹوکیو: پولیس نے منگل کو کہا کہ ٹوکیو کے سومیدا وارڈ سے دو آدمیوں کو پیر والے دن ہسپتال لے جایا گیا جب انہوں نے جڑی بوٹیوں جیسے مرکبات کی سگریٹ نوشی کر لی۔

پولیس کے مطابق، اتوار کی رات گیارہ بجے کے قریب چھ آدمیوں کا ایک گروپ ہوٹل میں چیک ان ہوا۔ اطلاعات کے مطابق آدمیوں نے ہوٹل کے کمرے میں سکھائی ہوئی جڑی بوٹیوں جیسے مرکب کی سگریٹ نوشی کی جس کے بعد دو لوگوں نے بیمار ہونے کی شکایت کر دی۔ 30 کے پیٹے میں ان دونوں آدمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں آدمیوں کا علاج کیا گیا اور پھر فارغ کر دیا گیا۔

فی الوقت تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا ان جڑی بوٹیوں میں کوئی غیر قانونی مادہ ملا ہوا تھا یا نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ‘قانونی جڑی بوٹیوں’ کی مقبولیت جوں جوں بڑھ رہی ہے توں توں ان کے پاس صحت کی خرابی اور اموات تک کی رپورٹس آ رہی ہیں جن کا تعلق ان جڑی بوٹیوں سے بنتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.