ٹوکیو: عالمی طور پر جانے مانے کنڈکٹر 76 سالہ سیجی اوزاوا نے اپنے صحت کے مسائل کے سبب رواں سال کی تمام پرفارمنس منسوخ کر دیں۔
ان کے آفس کی طرف سے جاری کردہ اس بیان کے مطابق وہ کم از کم اگلے سال فروری تک کسی پرفارمنس کا حصہ نہیں بنیں گے تاکہ اپنے معالجین کی ہدایت کے مطابق صحت یابی حاصل کر سکیں۔
اوزاوا کی صحت جنوری 2010 میں غذائی نالی کے کینسر کے آپریشن کے بعد سے گرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلا سارا سال اپنے آپ کو وقت دیں گے تاکہ بحالی حاصل کر سکیں اور غذائی علاج کے ذریعے دوبارہ سے طاقت حاصل کر سکیں۔
اوزاوا نے مزید کہا کہ وہ اس گرما کے سائیتو کینن میلے میں میلے کے ایونٹ جنرل ڈائریکٹر کے طور پر بھی حصہ لینا چاہتے ہیں جہاں وہ لیکچر بھی دیں گے۔
اوزاوا، جنہوں نے ہربرٹ وان کاراجان اور لیونارڈ برنسٹائن کے ساتھ کام کیا ہوا ہے، نے بوسٹن سمفنی آکسٹرا کی قیادت کرتے ہوئے قریباً 30 سال گزارے ہیں۔