ٹوکیو: زلزلوں کے ایک سلسلے نے بدھ کی شام ٹوکیو اور شمال مشرقی جاپان کو ہلا ڈالا، تاہم پچھلے سال کے تباہ کن سونامی سے متاثرہ اس علاقے میں بظاہر کسی نقصان کا باعث نہیں بنے۔
ان میں سے طاقتور ترین زلزلہ ہوکائیدو سے پرے آیا جس کی شدت 6.8 تھی اور اس نے چھوٹا سا سونامی بھی پیدا کیا۔ بہت سی ساحلی آبادیوں میں بحالی کا کام ابھی پوری طرح شروع ہونا باقی ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے ترجمان اکیرا ناگائی نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ بدھ کے جھٹکے پچھلے سال کے بڑے پیمانے کے زلزلے کے آفٹر شاکس سمجھے گئے، اور مکینوں کو خبردار کیا کہ اس زلزلے اور اس جیسے ہزاروں آفٹر شاکس سے خستہ ہو جانے والے عمارات سے دور رہیں۔
صوبہ ایواتے کے قصبے اوتسوچی، جہاں پچھلے سال کے سونامی میں 800 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے، نے بدھ کے زلزلے کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر مکینوں کو ساحل پر آباد گھروں سے انخلا کرنے کو کہا۔