ٹوکیو: وزیر دفاع ناوکی تاناکا نے پیر کو کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے پلان شدہ راکٹ داغنے کی تیاری کے سلسلے میں مرکزی ٹوکیو میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل تعینات کرے گا۔
“ہم نانسےئی (جنوب مغربی) جزائر بشمول اوکی ناوا میں بھی پیٹریاٹ نصب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، چونکہ شمالی کورین راکٹ کی دوسرے مرحلے کا حصہ جاپان کے جنوبی ترین جزائر کی لڑی پر سے گزرے گا”، تاناکا نے مزید کہا۔
تاناکا نے کہا کہ وہ جاپانی میزائل دفاعی نظاموں چوکس کر رہے ہیں تاکہ اگر راکٹ ملک میں گرتا ہوا محسوس ہو تو اسے تباہ کر دیا جائے، یہی اقدام جاپان نے 2009 میں اختیار کیا تھا جب پیانگ یانگ نے پچھلی بار دور مار راکٹ داغا تھا۔
اوباما نے پیر شمالی کوریا کے لیڈروں پر زور دیا تھا کہ وہ “امن کے حصول کی جرات پیدا کریں”، جبکہ جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ بھی شمالی حصے کا راکٹ اپنے علاقے میں بھٹک آنے کی صورت میں اسے مار گرانے کی تیاری کر رہا ہے۔
2009 میں داغا گیا راکٹ، جس کے بارے میں بھی شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ یہ مدار میں سیارہ چھوڑنے کے لیے ہے، جاپانی علاقے کے اوپر سے بنا کسی روک ٹوک یا مار گرانے کی کوشش کے بغیر گزرا تھا۔