کین واتانابے توہوکو کی ڈاکیومنٹری میں جلوہ گر ہوں گے

ٹوکیو: 52 سالہ اداکار کین واتانابے این ایچ کے کی ڈاکیومنٹری فلم “ٹومارو بیآنڈ 3.11″ میں جلوہ گر ہوں گے۔

کیمروں نے واتانابے اور ان کی اداکارہ اہلیہ 48 سالہ کاہو مینامی کا تعاقب کیا، جب انہوں نے 11 مارچ 2011 کو توہوکو ریجن میں آنے والے زلزلے اور سونامی سے متاثر اور تباہ ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ بحالی کا عمل کیسے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ جوڑا جاری سیریز کی پہلی دو قسطوں میں ظاہر ہو گا۔

یہ منصوبہ ڈسکوری نیٹ ورکس ایشیا پیسفک، سنگاپور کی پروڈکشن کمپنی بینگ سنگاپور، اور جاپانی پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے، میں تعاون  کے بعد ممکن ہو سکا۔

یہ ڈاکیومنٹری این ایچ کے پر 8 اپریل سے شام 10:05 پر نشر کی جائی گی۔

اس خبر سے ملتی جلتی دیگر خبریں

  • کوئی خبر نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جاپان میں رہنے والے تمام غیر ملکی رہائشیوں کے لیے ،ایمگریشن قوانین ، مکمل

پرانے مراسلات

Switch to our mobile site