ٹوکیو میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رفتار والے جھکڑ

ٹوکیو: ٹوکیو میں ہفتے کو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار والے ہوا کے جھکڑ ریکارڈ کیے گئے جب شدید جنوبی ہواؤں نے کانتو ریجن میں ہلا ڈالا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ کم دباؤ سے بنتا ہوا ایک موسمیاتی نظام دوپہر کے بعد سے کانتو ریجن میں بارشیں اور شدید ہوائیں لے کر آیا۔ وسطی ٹوکیو دوپہر ایک بجے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار والے ہوا کے جھکڑوں کی زد میں رہا۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ ہواؤں نے کئی ٹریفک اشارے توڑ موڑ ڈالے، کئی عمارات کی چھتیں اڑا دیں اور شیشے کی کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔

ٹی وی پروگراموں نے دکھایا کہ ٹوکیو کے حصوں میں ہوائیں راہگیروں کو اڑا رہی ہیں۔

جے آر ایسٹ کے مطابق، ہفتے کی دوپہر جے آر کی لائنوں پر ٹرین سروس وقفے وقفے سے بند رہی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.