ازومی کا ہولاندے پر مالیاتی اصلاحات کے منصوبوں سے جڑے رہنے پر زور

ٹوکیو: وزیر خزانہ جون ازومی نے منگل کو فرانس کے نومنتخب صدر فرانکوئس ہولاندے پر زور دیا کہ وہ ملک کے مالیاتی نظم و ضبط کو قائم رہنے دیں؛ یہ بیان اس وقت جاری ہوا ہے جب خدشات پائے جا رہے ہیں کہ نیا فرانسیسی لیڈر معیشت میں تیزی لانے کے لیے زیادہ خرچ کی طرف چل پڑے گا۔

“ہمارا انداز تبدیل نہیں ہوا،” ڈاؤ جونز نیوز وائر کے مطابق ازومی نے ٹوکیو میں معمول کی نیوز کانفرنس کو بتایا۔

“ہم چاہتے ہیں کہ فرانس وہی کرے جس کا اب تک فیصلہ ہو چکا ہے، اور اگر موقع ملا تو میں انہیں یہ بتانا چاہوں گا۔”

پیر کو ازومی نے کہا تھا کہ شرح نمو بڑھانے کے اقدامات کرنے کے لیے یورپی یونین کے مالیاتی معاہدے پر نظر ثانی کے نعروں کے باوجود ہولاندے یورپی مالیات کی تعمیر نو کی ضرورت کو “پوری طرح سمجھتے” ہیں۔ یہ معاہدہ اب کفایت شعاری پر زور دیتا ہے۔

تاجروں کی کرنسی کی سٹے بازانہ سرگرمیوں سے خبردار کرتے ہوئے ازومی نے مزید کہا کہ فرانس میں انتخابی نتائج اور قرض میں جکڑے یونان کا مارکیٹوں پر “عدم استحکام پیدا کرنے والا” اثر ہو سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.