ٹوکیو: جاپان میں ‘گے’ ہم جنس پرستوں کے حقوق چلانے والے جمعرات کو تاکیشی “بیٹ” کیتانو کے خلاف ابل پڑے جب اس ایوارڈ یافتہ فنکار نے ہم جنس پرست شادیوں کا تقابل حیوانیت سے کر ڈالا۔
کیتانو، جن کی یاکوزا گینگسٹرز پر بنی فلمیں پوری دنیا میں مقبول ہیں، نے ایک مقبول عام حالات حاضرہ کے پروگرام میں اپنے تبصرے سے ایکٹوسٹوں کو اشتعال دلا دیا، جب مہمانوں سے پوچھا جا رہا تھا کہ باراک اوباما کی طرف سے ‘گے’ شادیوں کی حمایت پر ان کا کیا خیال ہے۔
“اوباما ‘گے’ شادیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ وہ اپنے آپ کو سماج میں گے اور لزبیئن لوگوں کے مقام پر رکھنے کے قابل ہوتے۔”
کیتانو، جن کی 1997 کی فلم “ہانا بی” نے وینس میں گولڈ لائن جیتا تھا، جاپانی ٹیلی وژن پر باقاعدگی سے آتے ہیں، اور اپنے ہفتہ وار شو کی میزبانی کرتے ہیں۔
پچھلے ہفتے باراک اوباما پہلے امریکی صدر بن گئے تھے جنہوں نے ‘گے’ شادیوں کی کھلے عام حمایت کی۔ امریکہ میں اس ایشو پر متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔
اس ہفتے کے شروع میں ٹوکیو ڈزنی ریزوررٹ نے تصدیق کی تھی کہ مقبول تھیم پارک میں موجود ہوٹلوں میں ہم جنس پرست شادیاں منعقد کی جا سکتی ہیں۔