ٹوکیو: ایسٹ جاپان ریلوے کو (جے آر ایسٹ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں الٹی سیدھی تصاویر ختم کرنے کے خلاف 80 ملین ین کی رقم خرچ کرے گا۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق، جے آر ایسٹ ریل کی پٹڑیوں کے ساتھ واقع دیواروں، ستونوں سے الٹی سیدھی تصاویر مٹائے گا، جس کے بعد ان پر شیشہ نما پینٹ کی کوٹنگ کر دے گا جس سے الٹی سیدھی تصاویر بنانا مشکل ہو جائے گا۔ سانکےئی شمبن کی جمعے کی رپورٹ کے مطابق، یہ پینٹ اسپرے پینٹنگ کو مشکل بنانے اور اس کی صفائی باآسانی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کمپنی تین سالہ منصوبے کے دوران ٹوکیو میں بھی 100 سے زیادہ مقامات کو صاف کر کے ان پر اس پینٹ کی کوٹنگ کا ارادہ رکھتی ہے جس میں ہر مقام پر قریباً دو ملین ین کے قریب خرچہ آئے گا۔ یہ پروگرام شیبویا اور ہاراجوکو کے اسٹیشنوں میں 40 آزمائشی مقامات پر مئی کے اواخر سے شیڈیول کے مطابق شروع ہو گا۔
“آڑھی سیدھی تصاویر کو صرف صاف کر دینا ہی کافی نہیں۔ ہمیشہ ان کی جگہ نئی تصاویر بن جاتی ہیں،” پروگرام کے نگران نے کہا۔ “نئے اقدام کے ذریعے ہمیں امید ہے کہ اس مسئلے کو چاہے تھوڑا ہی سہی، لیکن کم کر سکیں گے۔”