ایپل (میک ان توش ) کی طرف سے نئے سوفٹوئیرز کے اعلان کی توقع

نیو یارک: ایپل کے کے سی ای او ٹِم کُک سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ پیر کو کمپنی کی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر نئے آئی فون سافٹویر، اپڈیٹ شدہ میک کمپیوٹرز اور میک سافٹویر کے مستقبل کے شماروں پر مزید روشنی ڈالیں گے۔

آئی فون، آئی پیڈ اور آئی پاڈ ٹچ کے نئے سافٹویر کے اعلان کی تصدیق موسکون کانفرنس سنٹر، سان فرانسسکو پر جمعے کو لہرانے والے بینرز سے بھی ہوئی، جن پر “آئی او ایس 6” لکھا ہوا تھا۔ یہ کوئی زیادہ حیرت والی بات نہیں۔ ایپل نے گذشتہ چند سال میں اپنی ورلڈ وائڈ ڈویلپرز کانفرنس کو نئے آئی فون سافٹویر کے اعلان کا موقع سمجھ کر استعمال کیا ہے۔ عموماً نیا سافٹویر اسی وقت ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہوتا ہے جب آئی فون کا نیا ماڈل سامنے آتا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ نئے سافٹؤیر میں فیس بک مزید گہرے انداز میں شامل ہو سکتی ہے، جیسے اس سے قبل پچھلے سال ایپل نے ٹوئٹر کی خصوصیات کو اپنے سافٹویر میں سمو دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.