سائیتاما حکومت کی جانب سے دریائے ٹونے میں آلودہ پانی پر مقدمہ کرنے پر غور

سائیتاما: سائیتاما کی صوبائی حکومت دریائے ٹونے میں فارمل ڈی ہائیڈ کی وجہ سے پچھلے ماہ پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر پانی آلودگی کا شکار ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے ہرجانے کے لیے مقدمہ کرنے کا سوچ رہی ہے۔

صوبہ سائیتاما اور چیبا میں دسیوں ہزار گھروں کو پانی کی فراہمی دو دن تک منقطع رہی تھی جب مقامی جانچ پڑتال سے پتا چلا کہ دریا کا پانی سرطان کا سبب بننے والے کیمیائی مادے سے آلودہ ہے۔ 210,000 سے زائد گھرانے متاثر ہوئے۔

سائیتاما کے گورنر کیوشی یوئیدا نے کہا کہ وہ اس معاملے پر اپنے قانونی مشیروں اور چیبا کے صوبائی اہلکاروں سے مشورہ کریں گے۔

فارمل ڈی ہائیڈ ایک بے رنگ کیمیائی مادہ ہے جس کی تیز بو ہوتی ہے، اور اسے لیون سے تعلق رکھنے والی سرطان پر تحقیق کی عالمی ایجنسی نے انسانوں میں سرطان پیدا کرنے کا سبب قرار دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.