آئی ایم ایف کی جانب سے مداخلت کے تبصرے پر ین سستا

ٹوکیو: ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ین کی قدر منگل کو ایشیائی مارکیٹ میں اس وقت گر گئی جب ایک سینئر آئی ایم ایف اہلکار نے اشارہ دیا کہ فنڈ نے جاپان کی جانب سے فاریکس مارکیٹوں میں مداخلت کو اس لیے برداشت کیا تاکہ بڑے ہوئی طیران پذیری کم کی جا سکے۔

یہ تبصرہ عالمی مالیاتی فنڈ کے اول ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن نے کیا، جبکہ ادارے نے مزید کہا کہ بینک آف جاپان کا اثاثے خریدنے کا پروگرام “معقول حد تک بڑھایا” جا سکتا ہے۔

سہ پہر کے لین دین میں ٹوکیو کی منڈی میں ڈالر 79.53 ین کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا، جبکہ اس کے مقابلے میں نیو یارک میں اس کی قیمت پیر کی شام 79.43 اور اس سے قبل ٹوکیو میں 79.33 تھی۔

اسکے علاوہ آئی ایم ایف نے منگل کو مزید کہا کہ جاپان نرمی پیدا کرنے کے مزید اقدامات کر سکتا ہے، جس میں 70 ٹریلین ین کا اثاثہ جات خریدنے کا پروگرام بھی شامل ہے۔

ایک بڑے جاپانی ٹرسٹ بینک کے سینئر ڈیلر نے کہا کہ اس سے توقعات میں اضافہ ہو گیا ہے کہ مرکزی بینک نرمی پیدا کرنے کے مزید اقدامات کرے گا۔

کریڈٹ اگریکول کے فاریکس ڈائریکٹر یوجی سائیتو نے کہا، “مارکیٹ کا جھکاؤ رسک لینے کے موڈ کی جانب رہا،” جو اس سے قبل رسک سے بچنے کے رجحان کے الٹ ہے۔

تاہم ڈیلرز نے کہا کہ منصوبے کے بارے میں بہت کم ٹھوس معلومات سامنے آئی ہیں، جس سے میڈرڈ کے پہلے ہی بڑے حکومتی قرض کے مسئلے میں اضافہ ہو گا، جبکہ 17 جون کو تازہ یونانی انتخابات سے قبل بھی یورو زون پر وسیع تر خدشات منڈلا رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.