چاقو بردار شخص نے اوساکا کی ایک گلی میں خاتون کو دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا

اوساکا: منگل کی رات ایک چاقو بردار آدمی نے اوساکا میں ایک خاتون پر حملہ کیا اور ہتھیار ڈالنے سے قبل اسے دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔

پولیس کے مطابق، ابینو وارڈ کی ایک گلی کے فٹ پاتھ پر رات نو بجے 42 سالہ خاتون، جو اپنی سائیکل کے ساتھ پیدل چل رہی تھی، کے پاس ایک آدمی آیا، جس کی شناخت (بعد میں) 65 سالہ نوریو فوجی شیرو کے طور پر ہوئی، اور اس نے خاتون کو گلے سے پکڑ لیا اور اُسے چاقو سے حراساں کیا۔ وہ بار بار چلایا کہ میڈیا کو آنا چاہیئے۔

یہ واقعہ 11 بجے اختتام پذیر ہوا جب آدمی نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ پولیس نے کہا کہ خاتون کے بائیں ہاتھ پر معمولی سا کٹ لگا ہے۔

پولیس نے فوجی شیرو سے بدھ کو پوچھ گچھ کی لیکن ابھی تک اس نے حملے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اس شخص کو پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.