افریقہ میں جنگجو گروپوں کی نگرانی کے لیے امریکہ جاسوسی کے اڈوں کو ‘پھیلا’ رہا ہے

واشنگٹن: واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج افریقہ میں ہوائی اڈوں کے خفیہ نیٹ ورک کو پھیلا رہی ہے تاکہ القاعدہ اور دوسرے جنگجو گروپوں کی جاسوسی کی جا سکے۔

نگرانی کا کام چھوٹے، بے نشان ٹربو انجن سے چلنے والے طیاروں سے لیا جاتا ہے جن پر خفیہ انداز میں بہترین حساسیے نصب ہوتے ہیں،ا ور جو ہوائی اڈوں اور وسیع و عریض بر اعظم کے جھاڑی نما میدانوں کے درمیان ہزاروں کلومیٹر کی بلندی پر اڑتے ہیں۔

یہ پروگرام، جو 2007 تک پرانا ہے، حالیہ برسوں میں امریکی اسپیشل فورسز کے آپریشنز میں بڑے پیمانے کے اضافے اور القاعدہ کے ساتھ ایک عشرہ طویل جنگ کے دوران انٹیلی جنس آپریشنز کی رفتہ رفتہ عسکر کاری (فوجی انتظام میں لانا) کو نمایاں کرتا ہے۔

اخبار نے کہا کہ نگران طیاروں کا بیڑہ ایک انجن والے پیلاٹس پی سی 12 طیاروں، چھوٹے مسافر بردار اور مال بردار طیاروں پر مشتمل ہے جو سوئٹرز لینڈ میں تیار کیے گئے ہیں۔

برکینا فاسو کے وزیر خارجہ دجبریل باسولے نے اخبار کو ایک انٹرویو کے دوران اپنے ملک میں امریکی اسپیشل فورسز کے آپریشنز پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا، تاہم کہا کہ وہ امریکی سیکیورٹی تعاون کی تعریف کرتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.