ٹوکیو: پاپ سنگر سیکو ماتسودا نے تیسری بار شادی کر لی ہے۔ 50 سالہ گلوکارہ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے ایک یونیورسٹی ایسوسی ایٹ پروفیسر سے شادی کر لی ہے۔
ماتسودا، جس نے حال ہی میں اپنی 46 ویں البم جاری کی ہے، نے کہا کہ وہ اپنی ہی عمر کے ایک آدمی کے ساتھ زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے پر بہت خوش ہے۔ اس نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ گلوکاری جاری رکھے گی۔
ماتسودا نے سب سے پہلے 1985 میں اداکار ماساکی کاندا کے ساتھ شادی کی تھی جسے پورے ملک میں ٹیلی وژن پر دکھایا گیا، اور ان کے ہاں ایک بیٹی بھی ہوئی جو اب 25 سال کی ہے۔ ماتسودا اور کاندا میں 1997 میں طلاق ہو گئی تھی۔ اس کا دوسرا خاوند ایک دندان ساز تھا جس سے اس نے 1998 میں شادی کی۔ ان کے درمیان بھی 2000 میں طلاق ہو گئی تھی۔