سان فرانسسکو: سکائپ اس ہفتے سے کالروں کو اپنی مقبول مفت انٹرنیٹ ٹیلی فون سروس استعمال کرنے کے دوران آن اسکرین اشتہارات دکھانا شروع کر رہا ہے۔
یہ اشتہارات، جنہیں سکائپ “کنورسیشن ایڈز” کہتا ہے، ان صارفین کی کالنگ ونڈو پر نظر آئیں گے جو پیسے ادا نہیں کرتے یا ان کے کھاتوں میں سروس کے لیے کریڈٹ/ روپے موجود نہیں ہیں۔
“ہم کنورسیشن ایڈز متعارف کروانے کے بارے میں انتہائی پرجوش ہیں جس کے ذریعے مشتہرین ملینوں متصل صارفین تک پہنچ سکیں گے،” سندھیا وینکاتا چالم نے سکائپ کے آفیشل بلاگ پر ایک پوسٹ میں کہا۔
مائیکرو سافٹ کی سکائپ انٹرنیٹ ٹیلی فون سروس کو امید ہے کہ وہ اپنے صارفین کی تعداد چار گنا کرتے ہوئے ایک ارب تک لے جائے گی۔ سکائپ معیاری ٹیلی فون نیٹ ورک کو بائی پاس کرتے ہوئے آڈیو اور ویڈیو کالز ویب کے ذریعے منتقل کرتا ہے۔