ٹوکیو: جاپانی حکومت اپنی معیشت اور مالیاتی منڈیوں کو بچانے کے لیے بڑی خاموشی سے ناگہانی سے بچنے کے اقدامات کر رہی ہے، تاکہ اگر اس ویک اینڈ پر ہونے والے یونانی انتخابات سے یورو زون میں تازہ افراتفری مچنے اور بلاک سے سرمائے کے انخلا کی صورت میں محفوظ رہ سکے۔
مرکزی بینکار اور حکومتی اہلکار 2008 میں لیہن بینک کے ڈھیر ہونے آنے والے مالیاتی سونامی کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس واقعے نے پوری دنیا میں کریڈٹ مارکیٹوں کو مفلوج کر دیا تھا اور سرمایہ کاروں نے ین کو محفوظ کرنسی سمجھتے ہوئے اس پر حملہ کر دیا تھا۔
بینک آف جاپان نے جمعرات کو دو روزہ پالیسی جائزہ شروع کیا اور بڑے پیمانے پر توقع کی جار ہی ہے کہ وہ یونانی انتخابات کی وجہ سے مارکیٹوں میں تازہ افراتفری پیدا ہونے کے پیش نظر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کرے گا اور اپنی مالیاتی طاقت کو سنبھال کر رکھے گا۔
یورو زون بلاک کی تیسری اور چوتھی بڑی معیشتوں میں مالیاتی پگھلاؤ سے پوری دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں حصص کی فروخت کی چنگاری بھڑک سکتی ہے اور قرضوں کا بحران پیدا ہو سکتا ہے، چونکہ 2008/ 2009 کے بحران سے پہلے ہی کمزور شدہ بینک قرضے دینا بند کر دیں گے۔