ٹوکیو: پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ انہوں نے جمعرات کو ایک 19 سالہ امریکی موسیقار کو پچھلے ماہ ٹوکیو میں ایک آئرش ایکسچینج طالبہ کو قتل کرنے کے شبہہ میں گرفتار کیا ہے۔
ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی شہری، جس کا نام نابالغ ہونے کی وجہ سے جاری نہیں کیا گیا، پر کیو پلازا ہوٹل، واقع شینجوکو کے ایک کمرے میں میں 24 مئی کو 21 سالہ نیکولا فرلونگ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
مشتبہ نے اپنے ہاتھوں سے مقتولہ کی گردن دبانے کا اعتراف کیا ہے تاہم اس کا اصرار تھا کہ اس کا ارادہ قتل کرنے کا نہیں تھا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ اس شخص، جو اپریل میں ایک بینڈ میں شمولیت کے لیے جاپان پہنچا تھا، نے مقتولہ کو اس لیے قتل کیا چونکہ اس نے جنسی تعلقات قائم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
یہ آدمی اور اس کا 23 سالہ امریکی ساتھی، پہلے ہی فرلونگ اور اس کی 21 سالہ دوست، جو خود بھی آئرش ہے، کو شراب پلانے اور پھر اس ٹیکسی میں ان کے ساتھ خرمستیاں کرنے کے الزامات میں زیر حراست تھے۔
ابتدائی اطلاعات سے پتا چلا تھا کہ ہوٹل کا ایک ملازم کمرے میں گیا اور فرلونگ کو بیڈ کے قریب زمین پر لیٹے پایا جبکہ 19 سالہ لڑکا اس کے قریب کھڑا تھا۔ مقتولہ کی لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتا چلا تھا کہ اسے شاید گلا گھونٹ کر مارا گیا۔
فرلونگ تاکاسا شہر، صوبہ گونما میں پڑھ رہی تھی، اور ایک کنسرٹ میں شرکت کے لیے دارالحکومت آئی ہوئی تھی۔