ٹوکیو: جاپان ائیرلائنز، قومی ائیر لائن کمپنی جو ملکی تاریخ کے سب سے بڑے دیوالیہ پن کا شکار ہوئی تھی، ستمبر سے اپنے حصص دوبارہ ری لسٹ کرانے کا ارادہ کر رہی ہے۔
یہ ائیر لائن، جس کے حصص فروری 2010 میں ڈی لسٹ کر دئیے گئے تھے، ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں اس ماہ ایک درخواست جمع کروائے گی جس میں اس کے حصص 19 ستمبر سے عوامی طور پر لین دین کے لیے دستیاب کرنے کا منصوبہ شامل ہو گا۔
جے اے ایل جنوری 2010 میں دیوالیہ ہو گئی تھی جب اس کے قرضے 2.32 ٹریلین ین تک پہنچ گئے، تاہم اس نے بڑے پیمانے پر تنظیم نو کے دوران پروازیں چلانا جاری رکھیں، جس میں ملازمتوں اور روٹس میں کٹوتیاں شامل تھیں۔
وہ پچھلے سال دیوالیہ پن کی پناہ سے باہر آئی اور مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2012 کے دوران 2.3 ارب ڈالر کا سالانہ نیٹ منافع درج کیا۔