ٹوکیو: ایوانِ زیریں نے ایک بل پاس کیا ہے تاکہ حکومت ایران سے خام تیل کے مال بردار جہازوں کو انشورنس کی ضمانتیں مہیا کر سکے، یہ ایران کے بڑے ایشیائی خریداروں میں سے ایک کی جانب سے یورپی یونین کی پابندیوں سے بچنے کے لیے پہلا کلیدی اقدام ہے۔
جاپانی حکومت، جو امریکہ سے ان مالیاتی پابندیوں پر استثنی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، چاہتی ہے کہ ایران سے جاپان کے لیے چلنے والے خام تیل کے ہر مال بردار جہاز کو حادثے کی صورت میں 7.6 ارب ڈالر کی ضمانت فراہم کی جائے۔ یہ جاپان، جنوبی کوریا، چین اور بھارت کا مسئلہ ہے، جو ایران کی دو تہائی تیل برآمدات کے خریدار ہیں، کہ وہ انشورنس کا بندوبست کریں جو یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کے بعد بند ہو گئی ہے۔
ایرانی تیل کی درآمدات پچھلے سال جاپان کی کل پٹرولیم درآمدات کا 9 فیصد بنی تھیں۔