سیاٹل: جیسے جیسے مائیکروسافٹ کارپ دنیا کو اپنا نیا ونڈوز 8 سافٹویر دکھانے کی تیاری کر رہا ہے جو اگلی نسل کے طاقتور ٹیبلٹ کمپیوٹرز پر چل سکتا ہے، ویسے ویسے ابتدائی جائزوں سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ کمپنی کو اس کے ڈیزائن میں انتہا درجے کی تبدیلیوں کی وجہ سے روایتی ہارڈ وئیر پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے سافٹویر ساز ادارے کا کہنا ہے کہ ملینوں لوگ اس کے باضابطہ اجراء سے قبل ہی ونڈوز 8 کے جائزہ ورژن اپنے کمپیوٹروں، لیپ ٹاپ اور ٹچ آلات پر ڈاؤنلوڈ کر چکے ہیں۔
ابھی تک زیادہ تر جائزوں نے اس کے نئے ‘ٹچ فرینڈلی’ حلیے “میٹرو” کی تعریف کی ہے، جو رنگ برنگے مربعوں یا “ٹائلوں” پر مشتمل ہے، جو کسی بھی ایپلی کیشن کو ظاہر کرتے ہیں جیسا کہ ای میل، اور ان پر حقیقی وقت میں اپڈیٹس بھی نمودار ہوتی ہیں۔ “اس موقع پر مجھے ونڈوز 7 کو چھوڑنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیئے۔”
مائیکروسافٹ کے ایک سابقہ پروگرام مینجر چیری پریشان ہیں کہ نئے سسٹم کی پیچیدگی اس کے فوری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بن جائے گی، جبکہ اس کے پیش رو ونڈوز 7 سافٹویر کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوا تھا۔
“اگر ایک شخص جو ونڈوز 1.0 کے زمانے سے ونڈوز استعمال کر رہا ہے اور اس (نئے نظام) کو سمجھ نہیں پاتا، تو میرا اندازہ یہ ہو گا کہ ایسے دوسرے لوگ بھی ہوں گے جو اسے سمجھ نہیں پائیں گے،” انہوں نے کہا۔