ٹوکیو: مرکزی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے اتوار کو وزیر اعظم یوشیکو نودا پر زور دیا کہ وہ کنزمپشن ٹیکس بڑھانے اور سوشل سیکیورٹی اصلاحات کے بلوں کی دائت سے منظوری کے بعد ایوان زیریں کو تحلیل کر دیں اور عام انتخابات کا اعلان کریں۔
ایک ہفتے کی بین الجماعتی بات چیت کے بعد، دونوں بلوں پر اتفاق رائے پیدا ہوا تھا جن کے بار ےمیں نودا کو امید ہے کہ 21 جون کو دائت کے رواں سیشن کے آخری دن منظور ہو کر قانون بن جائیں گے۔
ایل ڈی پی کے چیف سادا کازو تانیگاگی نے کہا کہ نودا کو عوام سے تازہ مینڈیٹ حاصل کرنا چاہیئے، جبکہ ایل ڈی پی کے سیکرٹری جنرل نوبوتیرو اشی ہارا نے کہا کہ حکمران ڈیمو کریٹک پارٹی آف جاپان حکمرانی سے معذور ہو چکی ہے۔