انکوراج: الاسکا کے ماؤنٹ مک کِنلے پر ایوا لانچ کی وجہ سے ایک پانچ رکنی جاپانی کوہ پیما ٹیم کا ایک رکن بچ گیا جبکہ دیگر چار کے بارے میں خیال ہے کہ وہ موت کا شکار ہو گئے۔
امریکی نیشنل پارک سروس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ پانچوں لوگ میاگی ورکرز الپائن فیڈریشن کی الاسکا کے پہاڑ کے لیے جاری مہم کے تحت، ایک رسی والی ٹیم کے طور پر جمعرات کی صبح پہاڑ پر چڑھ رہے تھے۔
پارک سروس کی ترجمان مورین مک لاؤگھلِن نے کہا کہ 69 سالہ ہتسوچی اوگی 60 فٹ (18 میٹر) کی اونچائی سے ایک دراڑ میں گر کر محفوظ رہا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کو تلاش کیا لیکن انہیں ڈھونڈ نہ سکا۔
“اسے تمام واقعات کا ٹھیک طرح پتا نہیں تھا،” مک لاؤ گھلِن نے کہا، اور مزید اضافہ کیا کہ ہٹسوشی نے ایک مترجم کے ذریعے بات چیت کی اور وہ تھکا ہوا تھا۔
چار لاپتا کوہ پیماؤں میں 64 سالہ یوشیاکی کاتو، 50 سالہ ماساکو سودا، 56 سالہ مچیکو سوزوکی اور 63 سالہ تاماؤ سوزوکی شامل تھے۔