غلطی سے جیل شدہ نیپالی آدمی جاپان سے وطن واپس روانہ

کھٹمنڈو: ایک نیپالی تارک وطن کارکن، جس نے ایک ہائی پروفائل قتل کے سلسلے میں جاپان میں 15 سال جیل کاٹی ہے اور جس کا اس نے ارتکاب بھی نہیں کیا تھا، نے کہا کہ اس کے ساتھ غلط برتاؤ کا ذمہ دار اس ملک کا جیل کا نظام ہے۔

45 سالہ گووندا پرساد، جسے 1997 میں ایک 39 سالہ جاپانی خاتون کے قتل کا مجرم پایا گیا تھا، کو 7 جون کو رہا کیا گیا جب ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ مجرم نہیں تھا۔

“میرے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا گیا۔ اس لیے میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا،” اس نے نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک پریس کانفرنس کو بتایا۔

اس کیس کی وجہ سے جاپانی ٹیبلائڈ اخبارات میں عجیب و غریب بھیانک قسم کی سرخیاں لگی تھیں کہ مقتولہ جو ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی ملازمہ تھی، دوہری زندگی گزار رہی تھی اور دن میں وہ بزنس وومین ہوتی اور رات کو طوائف۔

2 comments for “غلطی سے جیل شدہ نیپالی آدمی جاپان سے وطن واپس روانہ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.