ٹوکیو: شمالی فلپائن میں بھاری بارشیں اور چھوٹے لینڈ سلائیڈز کا باعث بننے کے بعد ایک طاقتور ٹائیفون اب جنوبی جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے پیر کو کہا کہ پیشن گوئی کے مطابق سیزن کا چوتھا ٹائیفون اوکیناوا میں پیر کی شام سخت ہوائیں اور بارشیں لے کر آئے گا اور اس کے بعد منگل کو کیوشو سے ٹکرائے گا۔ یہ ٹائیفون فلپائن کے شمال مشرقی صوبے ساگائن سے 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی ہواؤں اور 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑوں کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بحر الکاہل کے اوپر دھاڑ رہا تھا۔