سابقہ اوم مفرور ناؤکو کیکوچی کے والدین کی جانب سے معذرت

ٹوکیو؛ سابقہ اوم شرینکیو مفرور ناؤکو کیکوچی کے والدین نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کے مبینہ جرائم پر معافی مانگی ہے۔

40 سالہ کیکوچی کو ساگامی ہارا، صوبہ کاناگاوا میں 17 سال کی مفروری کی بعد 3 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ “یہ سچ ہے کہ میں سیرین گیس کی پیداوار میں ملوث تھی، تاہم مجھے اس وقت یہ نہیں پتا تھا کہ ہم اسے کس مقصد کے لیے بنا رہے ہیں،” اس نے پولیس کو بتایا۔

کیکوچی کے والدین کے وکیل نے ان کی جانب سے بیان پڑھ کر سنایا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ تہہ دل سے شرمندہ ہیں اور انہوں نے اپنی بیٹی کے ہاتھوں ہونے والے تمام تر نقصانات پر معافی مانگی۔

کیکوچی کی ماں نے اس بیان میں کہا: “میری بیٹی ناؤکو نے ہر ایک کے لیے بڑا مسئلہ پیدا کیا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.