نودا کی میکسیکو روانگی کے ساتھ ڈی پی جے میں ٹیکس بل پر اختلاف رائے میں اضافہ

ٹوکیو: ٹیکس اور سوشل سیکیورٹی اصلاحات کے دو بلوں پر بین الجماعتی معاہدے نے اتوار کو حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے اندر اختلافات کو اور شدید کر دیا ہے جبکہ وزیر اعظم یوشیکو نودا گروپ 20 ممالک کے لاس کابوس، میکسیکو کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

جاپان چھوڑنے سے قبل نودا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پارٹی کے اندر بلوں کی مخالفت ختم ہو جائے گی اور وہ جمعے کو ختم ہونے والے دائت کے موجودہ سیشن کے دوران ہی ایوان زیریں میں رائے شماری کے لیے پیش کیے جا سکیں گے۔

تاہم ڈی پی جے کے بڑوں اچیرو اوزاوا اور سابقہ وزیر اعظم یوکیو ہاتویاما نے کہا کہ دائت میں رائے شماری کو ملتوی کر دیا جانا چاہیئے تاکہ پارٹی اس پر مزید بات چیت کر سکے۔ دونوں کنزمپشن ٹیکس کو 10 فیصد کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور انہوں نے حکومت پر 2009 میں الیکشن کے فتح گر منشور سے پھرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.