سان فرانسسکو: ایک سروے کے مطابق، ٹیبلٹ کمپیوٹروں کی طلب پرانی پیشن گوئیوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ ایپل کے آئی پیڈ کی طلب میں اضافہ بھی ہے۔
“میڈیا ٹیبلٹس کی طلب اب بھی اچھی خاصی ہے، اور ہم اس زمرے میں تجارتی طرف سے بھی بڑھتی ہوئی دلچسپی دیکھ رہے ہیں،” آئی ڈی سے کے ایک تجزیہ نگار ٹام مینالی نے کہا۔
“ہم دیکھ رہے ہیں کہ بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے آنے والے نئی منصوعات، بڑھتی ہوئی تعداد میں قابل خرید مرکزی دھارے کے آلات، اور مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 8 کی بڑے پیمانے کی اشتہاری مہم سے اس سال کے آخر تک اس قسم کے کمپیوٹروں میں دلچسپی میں اضافہ ہو گا۔”