تاکاہاشی کو ‘نہیں پتا تھا کہ خاکی مائع سیرین گیس ہے’

ٹوکیو پولیس کے مطابق، کاتسویا تاکاہاشی، جو 1995 میں ٹوکیو سب وے میں اوم سپریم ٹرتھ کے سیرین گیس حملوں میں اپنے کردار کی وجہ سے زیر حراست ہے، کا دعوی ہے کہ اس نہیں معلوم تھا کہ اس نے جو کار چلائی اس میں سیرین تھی۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے قریبی ذرائع کے مطابق، 54 سالہ تاکاہاشی، جسے جمعے کو ٹوکیو کے مانگا کیفے سے نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیا، نے 20 مارچ، 1995 کو وسطی ٹوکیو کے ایک سب وے اسٹیشن تک کار چلانے کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے تاکاہاشی کے بیان کا حوالہ دیا کہ اگرچہ اس نے کار میں “کچھ خاکی سے رنگ کا مائع” دیکھا، تاہم اسے کوئی خبر نہیں تھی کہ یہ سیرین ہے۔

جرم کے وقت تاکاہاشی اوم کی خود ساختہ “وزارت انٹیلی جنس” کے 42 سالہ سربراہ یوشی ہیرو اینوؤ کا قریبی معاون تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.