بحر الکاہل پر واقع ساحلی پٹی سے طاقتور ٹائیفون ٹکرا گیا

ٹوکیو: جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، جاپان کی بحر الکاہل والی ساحلی پٹی سے ایک طاقتور ٹائیفون اپنے ہمراہ سخت بارشیں اور تیز ہوائیں لیے ٹکرایا، جبکہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور انخلاء کے احکامات بھی دئیے گئے۔

ایک شہری اہلکار کے مطابق، ساحلی اشینوماکی، جہاں پچھلے سال زلزلہ و سونامی ٹکرایا تھا، کے قریباً 10,400 افراد کو ٹائیفون کی آمد سے قبل اونچی جگہوں پر جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ یہ ٹائیفون چڑھے ہوئے سمندر کے ساتھ آئے گا۔

موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ ٹائیفون کی وجہ سے اوساکا کے جنوب میں جزیرہ نمائے کیی کی نوک پر شام 5 بجے سے ذرا دیر بعد ایک لینڈ فال واقع ہوئی، اور توقع ہے کہ یہ طوفان جاپان کے مرکزی جزیرے ہونشو کے درمیان سے گزرے گا۔

یہ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے۔

“ٹائیفون کی طاقت شاید مزید نہ بڑھے تاہم ہمارا خیال ہے کہ ہوائیں اور بارشیں مزید سخت ہو جائیں گی۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.