اوساکا: پولیس اور فائر فائٹرز نے کہا کہ فوجیدیرا، صوبہ اوساکا میں بدھ کو علی الصبح ایک رہائش گاہ میں آگ لگنے سے 5 اور 1 سال کی عمر کے دو بھائی جل کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کہا، خاندان کے تین دوسرے اراکین کو معمولی زخم آئے۔
پولیس کے مطابق، ہنگامی خدمات نے رات ساڑھے بارہ بجے کال وصول کی جس میں 200 مربع میٹر پر واقع ایک رہائش گاہ میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں 90 منٹ کا وقت لگا۔ پولیس نے کہا کہ دو منزلہ لکڑی کے گھر کا زیادہ تر حصہ تباہ ہو گیا۔
مرنے والے دو بچوں کی شناخت 5 سالہ تیپئے اور اس کے چھوٹے بھائی ریوہےئی کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی اپنی 7 سالہ بہن کے ہمراہ ماں اور نانا کے ساتھ رہتے تھے۔
فائر فائٹرز نے کہا کہ بادی النظر میں آگ پہلی منزل کے کچن سے شروع ہوئی۔