ہنڈا ماحول دوست بننے کے لیے نایاب ارضی دھاتیں بازیافت کرے گا

ٹوکیو: ہنڈا موٹرز کو نے بدھ کو کہا کہ وہ اس سال کے آخر تک دوغلی کار بیٹریوں میں سے نایاب ارضی دھاتیں اور دوسرے کلیدی مادے بازیافت (ری سائیکل) کرنا شروع کر دےگا، جس کا مقصد جاپانی کار ساز ادارے کی جانب سے ماحول دوست بننا ہے۔

جاپان نایاب ارضی دھاتوں کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے، جن میں سے اکثر چین سے درآمد ہوتی ہیں اور جو ہائی ٹیک مصنوعات کے لیے ضروری ہیں، تاہم ان کی مسلسل فراہمی چین کے ساتھ سیاسی تنازعات کی وجہ سے کئی ادوار میں خطرے کا شکار رہی ہے۔

ہنڈا کے اہلکاروں نے کہا کہ کمپنی نایاب ارضی دھاتوں کی بازیافتگی شروع کرنے کے لیے ستمبر یا اکتوبر کا ہدف مقرر کر رہی ہے۔

ہنڈا کے صدر تاکانوبو ایتو نے جاپان کی توانائی پالیسی کے غیر یقینی مستقبل کو تسلیم کیا، جو پچھلے سال ے زلزلے و سونامی سے پیدا شدہ ایٹمی بحران کی وجہ سے غیر یقینی کے بادلوں میں گھری ہوئی ہے۔

ایتو نے ہنڈا کی جانب سے آلودگی اور عالمی تپش کم کرنے کی کوششوں کی تفصیلات بیان کیں، جن میں شمسی سیلوں کو ایندھنی سیلوں والی کاروں کے ساتھ ملانے کے تجرباتی منصوبے بھی شامل ہیں جنہیں ہنڈا فطرت سے توانائی اخذ کرنے اور صرف پانی خارج کرنے کا “خواب” قرار دیتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.