مائیکروسافٹ نے ایپل کے آئی پیڈ کے مقابلے پر ‘سرفیس’ ٹیبلٹ جاری کر دیا

لاس اینجلس: مائیکرو سافٹ نے پیر کی رات ‘سرفیس’ کی نقاب کشائی کی، جو ایپل کے آئی پیڈ کا مد مقابل ٹیبلٹ کمپیوٹر ہے۔

سی ای او اسٹیو بامر نے نئے ٹیبلٹ کا اعلان کیا اور اسے “آلات کے پورے نئے خاندان” کا حصہ قرار دیا، جو کہ کمپنی تیار کر رہی ہے۔ اس آلے کا وزن 1.5 پاؤنڈ (680 گرام) سے کم ہے اور اس کی قیمت قریباً دوسرے ٹیبلٹ کمپیوٹروں جتنی ہی ہو گی۔ مائیکروسافٹ نے یہ وعدہ بھی کیا کہ اس کی قیمت آئی پیڈ سے ملتی جلتی ہو گی۔

مائیکروسافٹ سرفیس کمپیوٹر کے اجراء کو ٹیبلٹ کمپیوٹروں کے لیےخصوصی طور پر ڈیزائن کردہ اور اپنے نئے آنے والے ونڈوز 8 آپریٹنگ سسٹم، کہ جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے، سے منسلک کر رہا ہے۔

پرسنل کمپیوٹروں کے معاملے میں البتہ مائیکروسافٹ نے ہارڈوئیر کو ڈیزائن کرنے اور اس کی تشہیر کرنے کی ذمہ داری بہ قناعت دوسری کمپنیوں، جیسا کہ ہیولٹ پیکارڈ، ڈیل، لینووو اور ایسر، پر چھوڑ دی تھی جنہوں نے ونڈوز اور دوسری سافٹویر ایپلی کیشنز کے لائسنس فروخت کیے۔

مائیکرو سافٹ ٹیبلٹس کی مارکیٹ میں 2002 سے ہے، جب اس نے اپنے ونڈوز ایکس پی آپریٹنگ سسٹم کا ٹیبلٹ پی سی ورژن جاری کیا تھا۔ بہت سے بڑے پی سی ساز اداروں نے یہ سافٹویر چلانے والے ٹیبلٹ تیار کیے تھے، تاہم وہ کبھی بھی بہت زیادہ فروخت ہونے والے نہ بن سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.