اوئی ایٹمی پلانٹ کی وارننگ دیر سے ظاہر کرنے پر نیوکلیئر ایجنسی کی معذرت

فوکوئی: نیوکلیئر اینڈ انڈسٹریل سیفٹی ایجنسی اور کانسائی الیکٹرک پاور کمپنی نے یہ خبر ظاہر کرنے میں تاخیر پر معذرت کی ہے کہ اوئی ایٹمی بجلی گھر، صوبہ فوکوئی کے ری ایکٹر نمبر 3 پر منگل کی رات خودکار وارننگ واقع ہوئی۔

اہلکاروں نے کہا کہ منگل کی رات 9:50 پر ایک الارم بیل سے پتا چلا کہ ری ایکٹر نمبر 3 کے کولنگ ٹینک میں پانی کی سطح کم از کم 5 سے 10 سینٹی میٹر کم ہو گئی ہے۔ کیپکو نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر ٹینک میں مزید پانی ڈال دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ہفتے کو ری ایکٹر نمبر 3 اور 4 ری اسٹارٹ کرنے کے فیصلے کے بعد سے یہ الارم کسی مسئلے کی پہلی نشانی تھا۔ منگل کے واقعے کی اطلاع 13 گھنٹے بعد بدھ کو صبح 11 بجے ایک نیوز کانفرنس کے ذریعے دی گئی۔

نیوکلیئر اینڈ انڈسٹریل سیفٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر یاؤشی موریشیتا نے نیوز کانفرنس کے موقع پر معذرت کی، اور کہا کہ ان کے سمجھنے میں غلطی سے تاخیر واقع ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ الارم کے لیے نیوز کانفرنس بلانی چاہیئے۔

ایجنسی نے بدھ کو ہی چار بجے شام ایک اور پریس کانفرنس منعقد کی، اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ اطلاعات زیادہ بروقت انداز میں فراہم کی جائیں گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.