نسان جاپانی پیدوار میں 15 فیصد کمی کرے گا

ٹوکیو (اے ایف پی): اطلاعات کے مطابق، نسان موٹرز مہنگے ین اور کم ہوتی مقامی طلب کی وجہ سے جاپان میں اپنی پیداوار میں اگلے ماہ سے 15 فیصد کمی کر رہا ہے۔

کمپنی ٹوکیو کے جنوب میں واقع اوپاما کی فیکٹری میں اپنی دو پروڈکشن لائنوں میں سے ایک بند کر دے گی، جس سے اس کی سالانہ مقامی پیداوار 1.35 ملین کاروں سے 1.15 ملین تک آ جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام چار ماڈلوں بشمول دی نوٹ، ٹیاڈا ہیچ بیکس، ٹیاڈا لاٹیو سیڈانز کی مقامی پیداوار ختم کر دے گا۔ یہ پہلی بار ہے کہ جاپان کے دوسرے بڑے کار ساز نسان نے قریباً ایک دہائی قبل ٹوکیو کے علاقے میں واقع اپنا پلانٹ بند کرنے کے بعد مقامی پیداوار میں کمی کی ہے۔

اس کے علاوہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ حرف ٹیوٹا موٹرز بھی وطن میں زیادہ پیدواری اخراجات کی وجہ سے اپنی سالانہ مقامی پیداوار کو رفتہ رفتہ کم کرتے ہوئے چار لاکھ یونٹس سے بتیس لاکھ یونٹس تک لے آئے گا جبکہ غیر ملکی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.