ناگاساکی: اتوار کو ناگاساکی، میازاکی اور کوماموتو کے صوبوںمیں شدید بارشیں ہوئیں۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، 6 بجے شام تک تینوں صوبوں میں 330 سینٹی میٹر سے زیادہ کی بارش ہوئی۔
مقامی حکومتوں نے ناگاساکی اور کاوامینامی، صوبہ میازاکی کے کچھ حصوں میں لینڈسلائیڈ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر انخلا کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اہلکاروں نے ناگاساکی کے علاقے میں 91 اور صوبہ کوماموتو میں 67 لینڈ سلائیڈوں کی اطلاع دی ہے۔
موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ جنوب سے چلنے والی مرطوب ہوا اس بارش کا سبب بن رہی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ بارشیں منگل تک جاری رہیں گی۔