اناڑی پن سے کیے جانے والے کیمیائی تجربے سے 4 طلباء جل گئے

ٹوکیو: چار لڑکے اس وقت اپنے چہرے اور ہاتھوں کو جلا بیٹھے جب وہ ہفتے کو ٹوکیو کے آداچی وارڈ میں ہینودیچو کے دریائے آراکاوا کے کنارے ایک کیمیائی تجربہ سر انجام دے رہے تھے۔

پولیس کے مطابق، 15 اور 16 سال کی عمر کے لڑکے آداچی گاکوئن سائنس کلب کے 11 اراکین کے گروپ میں شامل تھے۔ ہنگامی خدمات نے 3 بجے سہ پہر کے بعد ایک کال وصول کی جس میں بتایا گیا تھا کہ آگ نے کچھ لڑکوں کو جلا دیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ چاروں لڑکوں کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ان کی حالت نازک نہیں ہے۔

دوسرے لڑکوں کے مطابق، وہ میگنیشیم، تکسید شدہ (آکسیجن ملا) تانبا اور ایلمومینیم کے ساتھ تجربہ کر رہے تھے کہ آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین نے کہا کہ شعلے دو میٹر تک اونچے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.