اوساکا سے تعلق رکھنے والا اے کے بی 48 کا حصہ این ایم بی 48، جسے اے کے بی 48 کے خالق یاسوشی اکیموتو نے بنایا ہے، نامبا، اوساکا میں باقاعدگی سے پرفارم کر کے اے کے بی 48 کی مقبولیت کو کیش کرواتا ہے۔ این ایم بی 48 کے 16 اراکین کو 10 مارچ، 2011 کو ‘ٹیم این’ کے طور پر پروموٹ کیا گیا تھا۔
گروپ کی مالک کیوراکو یوشیموتو ہولڈنگز کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ٹیم این، جس کی قیات 18 سالہ سایاکا یاماموتو کے ہاتھ میں ہے، ایک ایسے شو میں پرفارم کرے گی جو اس سے قبل فرنچائز کے کسی دوسرے گروپ نے نہیں کیا۔
گروپ کے مالکان نے یہ اعلان بھی کیا کہ ناگویا سے تعلق رکھنے والے ایس کے ای 48 اور فوکوکا سے تعلق رکھنے والے ایچ کے ٹی 48 کو بھی ٹیموں میں تقسیم کر دیا گیا ہے جو ‘ٹیم این’ کے اوریجنل شو کے بعد اسی طرح کی پرفارمنس دیں گے۔ یاماماتو نے رپورٹروں کو بتایا، “میں ایسی چیز دکھانا چاہتا ہوں جو کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھی”۔
ٹیم این کا فی الحال بلاعنوان شو 18 اگست کو منعقد ہونا طے پایا ہے۔