نئے سکونتی کارڈ پہلے دن ہی تکنیکی خرابیوں کا شکار

ٹوکیو: ناریتا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی ٹوکیو ریجنل امیگریشن شاخ سے آنے والی اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ آنے والے غیر ملکیوں کے لیے نئے سکونتی کارڈ جاری کرنے والے نظام، جس نے پیر کی صبح سے کام شروع کیا، کو پہلے ہی تکنیکی خرابیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے حکام کو کارڈ کا اجراء عارضی طور پر روکنے پر غور کرنا پڑا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق، یہ نظام صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ٹھیک کام کر رہا تھا، جب پہلے 14 غیرملکی جو انتظار کر رہے تھے، کو کارڈ جاری کر دئیے گئے، تاہم اس کے بعد اسے سرور کے ساتھ ڈیٹا کے تبادلے میں مشکلات پیش آنا شروع ہوگئیں۔

دوپہر ڈیڑھ بجے تک اس کے افعال کو معمول پر لانے کے لے کوششیں جاری تھیں،ا ور امیگریشن حکام اطلاعات کے مطابق دوسرے عارضی حل نکال رہے تھے، جیسا کہ نئے کارڈ کو ان کی مرضی کے پتے پر بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کی پیشکش وغیرہ۔

این ایچ کے کی جانب سے سہ پہر 3:25 کی ایک اپڈیٹ کے مطابق کانو کوشی نیتسو ریجن کے تمام 14 امیگریشن مراکز پر یہ کارڈ جاری کرنے کے سلسلے میں تکنیکی مشکلات پیش آ رہی تھیں، اور جب کارڈ جاری کرنا ممکن بھی ہوتا تو فی کس دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگ رہا تھا۔

مسئلے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.