جاپان کے ایمگریش قوانین کا مکمل اردو ترجمعہ پیش کیا جائے گا ، قسط نمبرتین

خاور کھوکھر

اردو ورڈ نیوز والے راشد صمد خاں کی تجویز پر جاپان کے نئے ایمگریشن قوانین جو که ایمگریشن افس والوں نے انٹر نیٹ پر جاری کیے هیں ان کا

مکمل اردو ترجمہ روزنامہ اخبار سائیتاما پر شائع کیا جائے گا

روز نامہ اخبار سائیتاما جو که غیر جانبداری میں اپنی مثال اپ هے یهاں باتوں میں سنسنی پیدا کرنے سے گزیز کیا جاتا هے اور

اخبار کو چلانے والے خود نمائی اور خود ستائیشی سے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی عادتوں میں مبتلا نہیں هیں

ترجمہ مکمل ہوںے ميں ایک ہفتہ کے قریب لگے گا، جیسے هی ترجمہ مکمل ہو گا اس کی پی ڈی ایف بنا کر ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی میسر ہو گا

قوانین کا ترجمہ کریں کے محمد شاکر عزیز صاحب اور اپ کی خدمت میں پیش کرے گا خاور کھوکھر اور پیش کروانے والے هیں جی رشد صمد خان صاحب


پوائنٹ نمبر 4 ایلیئن رجسٹریشن سسٹم ختم کر دیا جائے گا
جب سکونتی انتظام کا نیا نظام نافذ ہو گیا تو ایلیئن رجسٹریشن سسٹم ختم کر دیا جائے گا۔
وسط تا طویل مدتی مکینوں کے لیے ایلیئن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کچھ عرصے تک سکونتی کارڈ کے برابر تسلیم کیے جائیں گے۔
     وسط تا طویل مدتی مکینوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایلیئن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تب تک اپنے پاس رکھیں جب تک انہیں سکونتی کارڈ جاری نہیں کر دیا جاتا چونکہ نئے سکونتی نظام کے نفاذ کے بعد علاقائی امیگریشن دفاتر پر قانونی کاروائیوں اور میونسپل دفاتر میں سکونتی کاروائیوں کے سلسلے میں ایلیئن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کچھ عرصے تک سکونتی کارڈ کے برابر تسلیم کیے جائیں گے۔ وسط تا طویل مدتی مکینوں سے درخواست جمع کرواتے وقت یا نئے سکونتی کارڈ سے متعلق علاقائی امیگریشن دفتر میں نوٹیفکیشن کے وقت ایلیئن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو سکونتی کارڈ سے بدلنے کو کہا جائے گا، یا وہ خود اپنی درخواست پر بھی سرٹیفکیٹ کے بدلے سکونتی کارڈ علاقائی امیگریشن دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔
     ایلیئن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو سکونتی کارڈ کے برابر سمجھے جانے کی مدت
     ایلیئن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو سکونتی کارڈ کے برابر سمجھے جانے کی مدت 9 جولائی، 2012 سے متعلقہ غیر ملکی شہری کے سکونتی درجے اور عمر پر منحصر ہو گی۔
     براہ کرم نوٹ فرمائیں کہ یہ مدت آپ کے ایلیئن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں لکھی گئی اگلی تاریخِ تصدیق سے پہلے بھی ختم ہو سکتی ہے۔
مستقل مکین
16 سال یا زیادہ عمر کا حامل: 8 جولائی، 2015 تک
16 سال سے کم عمر کا حامل: جو بھی پہلے آ جائے، 8 جولائی 2015 یا متعلقہ فرد کی 16 ویں سالگرہ
نامزدہ کردہ سرگرمیاں *
 * صرف ایسے افراد پر لاگو جنہیں مخصوص تحقیقی سرگرمیوں وغیرہ کے لیے 5 سال تک رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔
16 سال یا زیادہ عمر کا حامل: جو بھی پہلے آ جائے، مدت قیام کی آخری تاریخ، یا 8 جولائی 2015
16 سال سے کم عمر کا حامل: جو بھی پہلے آ جائے، مدت قیام کی آخری تاریخ، یا 8 جولائی 2015، یا متعلقہ فرد کی 16 ویں سالگرہ
دیگر سکونتی درجے
16 سال یا زیادہ عمر کا حامل: مدت قیام کی آخری تاریخ
16 سال سے کم عمر کا حامل: جو بھی پہلے آ جائے، مدت قیام کی آخری تاریخ، یا متعلقہ فرد کی 16 ویں سالگرہ
نئے سکونتی نظام پر عملدرآمد کا خاکہ
    پورٹس پر آمد/ روانگی
                                    امیگریشن جانچ پڑتال
                 پاسپورٹ پر آمد کی تصدیقی مہر کے علاوہ وسط تا طویل مدتی مکینوں کو سکونتی کارڈ جاری کیا جائے گا۔
                 * جولائی 2012 سے نیا نظام نافذ ہونے کے بعد سکونتی کارڈ صرف ناریتا، ہانیدا، چوبو اور کانسائی کے ہوائی اڈوں پر جاری کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے “آمد/ روانگی کی پورٹ پر طریقہ کار” ملاحظہ کریں۔
         میونسپل دفاتر میں
                        جائے رہائش کی (تبدیلی) کی اطلاع
علاقائی امیگریشن دفاتر میں
              جائے رہائش کے علاوہ کسی چیز کی (تبدیلی) کی اطلاع
                  نام، تاریخ پیدائش، صنف، یا شہریت/ ریجن کی تبدیلی کی اطلاع
                 سکونتی کارڈ کی قانونی مدت کو اپڈیٹ کرنے کی درخواست
                 (مستقل مکین یا وہ جن کی عمر 16 سال سے کم ہے)
                            سکونتی کارڈ کے دوبارہ اجرا کی درخواست
                 (اگر سکونتی کارڈ گم، چوری، شدید طور پر خراب یا مسخ ہو جائے)
                  متعلقہ تنظیم کے بارے میں اطلاع کہ جس سے درخواست گزار کا تعلق ہے، یا جس کا خاوند/ بیوی ہے
                 (ایسے افراد جو ملازمتی درجے کے حامل ہیں یا تعلیمی درجے کے حامل ہیں جیسا کہ “طالبعلم” یا کسی کی بیوی/ خاوند کے درجے کے حامل ہیں)
                                سکونتی درجے کی جانچ پڑتال
                 وسط تا طویل مدتی مکینوں کو سکونتی کارڈ اس وقت جاری کیا جائے گا جب انہیں مدت قیام بڑھانے یا سکونتی درجے میں تبدیلی  کی اجازت مرحمت کی جائے گی۔
آمد/ روانگی کے پورٹس پر طریقہ کار
                    امیگریشن جانچ پڑتال
    ناریتا، ہانیدا، چوبو، اور کانسائی ائیرپورٹس پر وسط تا طویل مدتی مکینوں کو پاسپورٹ پر آمد کی تصدیقی مہر کے علاوہ سکونتی کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔
    آمد/ روانگی کے دوسرے پورٹس پر پاسپورٹ پر آمد کی تصدیقی مہر لگائی جائے گی اور مہر کے نزدیک مندرجہ ذیل معلومات لکھی جائیں گی۔ اس صورت وسط میں تا طویل مدتی مکینوں کو سکونتی کارڈ تب جاری کیا جائے گا جب وہ متعلقہ شہر/قصبے/گاؤں کے میونسپل دفتر میں سکونتی کاروائی کو پورا کر لے۔ (بنیادی طور پر علاقائی امیگریشن دفتر کی جانب سے سکونتی کارڈ مہیا کردہ جائے رہائش پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دیا جائے گا۔)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.