اوئی پلانٹ کا نمبر 3 ری ایکٹر اپنی مکمل گنجائش تک پہنچ گیا

فوکوئی: مغربی جاپان میں ایک ایٹمی ری ایکٹر نے پیر سے اپنی پوری گنجائش کے مطابق کام شروع کر دیا، جو کہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے پچھلے سال کے بحران کے بعد ملک میں ایٹمی مراکز کی بندش کے بعد پہلا ری اسٹارٹ ہونے والا ری ایکٹر ہے۔

صوبہ فوکوئی کے اوئی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر کانسائی الیکٹرک پاور کو (کیپکو) نے کہا کہ اس کا 1.18 ملین کلو واٹ کا نمبر 3 ری ایکٹر پیر رات 1 بجے سے اپنی مکمل گنجائش کے مطابق مکمل طور پر چلنا شروع ہو گیا ہے۔ یہ ری ایکٹر اس ماہ کے شروع میں چلایا گیا تھا۔

“یہ ری ایکٹر پہلے ہی کسی مسئلے کے بغیر مستحکم پیداوار پر منتقل ہو گیا ہے،” کیپکو کے ایک ترجمان نے کہا اور مزید اضافہ کیا کہ یوٹیلیٹی نمبر 4 ری ایکٹر کے آپریشن بھی اس مہینے کے آخر تک بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایٹمی ری ایکٹر کو دوبارہ چلانے کا معاملہ پچھلے سال کے 9.0 شدت کے زلزلے و سونامی، جس نے فوکوشیما پر کولنگ سسٹم تباہ کر دئیے تھے، کے بعد معطل پڑا ہوا تھا چونکہ حکومت اپنے ممکنہ اقدامات پر غور کر رہی تھی۔

تاہم جون کے وسط میں وزیر اعظم یوشیکو نودا نے گرمیوں میں بجلی کی ممکنہ کمی کے پیش نظر اوئی پلانٹ کے دو ایٹمی ری ایکٹر چلانے کی اجازت دے دی۔

جاپان مئی کے شروع سے کسی قسم کی ایٹمی توانائی کے بغیر تھا جب اس کے 50 ری ایکٹروں میں سے آخری بھی بند ہو گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.