اردو ورڈ نیوز والے راشد صمد خاں کی تجویز پر جاپان کے نئے ایمگریشن قوانین جو که ایمگریشن افس والوں نے انٹر نیٹ پر جاری کیے هیں ان کا
مکمل اردو ترجمہ روزنامہ اخبار سائیتاما پر شائع کیا جائے گا
روز نامہ اخبار سائیتاما جو که غیر جانبداری میں اپنی مثال اپ هے یهاں باتوں میں سنسنی پیدا کرنے سے گزیز کیا جاتا هے اور
اخبار کو چلانے والے خود نمائی اور خود ستائیشی سے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی عادتوں میں مبتلا نہیں هیں
ترجمہ مکمل ہوںے ميں ایک ہفتہ کے قریب لگے گا، جیسے هی ترجمہ مکمل ہو گا اس کی پی ڈی ایف بنا کر ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی میسر ہو گا
قوانین کا ترجمہ کریں کے محمد شاکر عزیز صاحب اور اپ کی خدمت میں پیش کرے گا خاور کھوکھر اور پیش کروانے والے هیں جی رشد صمد خان صاحب
سکونتی کارڈ کی ایک قانونی معیاد ہے۔
سکونتی کارڈ کی قانونی معیاد مندرجہ ذیل شرائط کے مطابق ہے:
مستقل مکین:
16 سال یا زیادہ عمر کا حامل: تاریخ اجرا سے سات برس تک
16 سال سے کم عمر کا حامل: جب تک غیر ملکی شہری کی 16 ویں سالگرہ نہیں آ جاتی
مستقل مکینوں کے علاوہ دوسرے اشخاص:
16 سال یا زیادہ عمر کا حامل: مدت قیام کی آخری تاریخ
16 سال سے کم عمر کا حامل: جو بھی پہلے آ جائے، مدت قیام کی آخری تاریخ یا متعلقہ فرد کی 16 ویں سالگرہ
پوائنٹ نمبر 2 سکونت کی معیاد زیادہ سے زیادہ 5 برس تک بڑھائی جائے گی۔
سکونت کی معیاد کو زیادہ سے زیادہ 5 برس تک بڑھا کر ہر سکونتی درجے کے لیے رہنے کی مدت میں مندرجہ ذیل کے مطابق تبدیلیاں کی جائیں گی:
بڑے سکونتی درجے: مدتِ قیام
“انجینئر”، “ماہر عمرانیات/ عالمی خدمات” وغیرہ کے ملازمتی درجے کے حامل “انٹرٹینر (فنکار)” اور “ٹیکنیکل انٹرنی ٹریننگ” کو نکال کر: 5 سال، 3 سال، 1 سال، 3 ماہ *
“طلباء”: 4 سال 3 ماہ، 4 سال، 3 سال تین ماہ، تین سال، 2 سال تین ماہ، 2 سال، 1 سال تین ماہ، 1 سال، 6 ماہ، 3 ماہ *
“جاپانی شہری کی اولاد یا خاوند/ بیوی”، اور “مستقل مکین کی اولاد یا خاوند/ بیوی”: 5 سال، 3 سال، 1 سال، 6 ماہ۔
* “3 ماہ” کی مدت ان لوگوں کے لیے مقرر کی گئی ہے جو جاپان میں تین ماہ تک رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس صورت میں سکونتی انتظام کا نیا نظام لاگو نہیں ہو گا اور سکونتی کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔
پوائنٹ نمبر 3 دوبارہ داخلے کا پرمٹ سسٹم بدل دیا جائے گا۔
دوبارہ داخلے کا ایک خصوصی پرمٹ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔
غیر ملکی شہری جو صحیح پاسپورٹ اور سکونتی کارڈ (*1) کے حامل ہیں اور جو جاپان چھوڑنے کے ایک سال کے اندر جاپان (*2) میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ جاری رکھنے کے لیے داخل ہوں گے، سے نظری طور پر دوبارہ داخلے کا پرمٹ نہیں مانگا جائے گا۔
(اسے دوبارہ داخلے کا خصوصی پرمٹ کہا جاتا ہے۔)
یاد رکھیں کہ روانگی کے وقت اپنا سکونتی کارڈ لازمی پیش کریں۔
ایسے غیر ملکی شہری جنہوں نے دوبارہ داخلے کے خصوصی پرمٹ پر جاپان سے روانگی اختیار کی ہے، باہر رہتے ہوئے اپنے پرمٹ میں توسیع کروانے کے قابل نہیں ہوں گے۔ براہ کرم نوٹ فرما لیں کہ ایسے غیر ملکی شہری جو اپنی روانگی (*2)کے ایک سال کے اندر جاپان واپس آنے میں ناکام رہے، وہ اپنا سکونتی درجہ کھو بیٹھیں گے۔
(*1) دوبارہ داخلے کا خصوصی پرمٹ سسٹم ان افراد پر بھی لاگو ہوتا ہے جن کے پاسپورٹ پر لکھا ہے “سکونتی کارڈ بعد میں جاری کیا جائے گا”، یا ایسے لوگ جن کا ایلئین رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سکونتی کارڈ کے برابر خیال کیا گیا ہے (اس سلسلے میں مزید تفصیلات پوائنٹ نمبر 4 تلے آ رہی ہیں)۔
(*2) اگر آپ کی سکونت کی معیاد روانگی کے ایک سال کے اندر ختم ہو جاتی ہے، تو براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی سکونتی معیاد ختم ہونے سےقبل جاپان میں دوبارہ داخل ہو گئے ہیں۔
دوبارہ داخلے کا خصوصی پرمٹ سسٹم نیچے دی گئی شرائط میں سے کسی ایک پر بھی پر پورا اترنے والوں پر لاگو نہیں ہو گا۔
ایسے افراد جن کا سکونتی درجہ تنسیخی مراحل میں ہے۔
ایسے افراد جن کی روانگی کی تصدیق معطل کردی گئی ہے۔
ایسے افراد جنہیں حراست کے تحریری احکامات مل چکے ہیں۔
ایسے افراد جو پناہ گزین کے طور پر درخواست گزاری کے مراحل میں ہیں اور ایسے افراد جن کے پاس “نامزدہ کردہ سرگرمیوں” کا سکونتی درجہ ہے۔
ایسے افراد جنہیں جاپان کی وزارت انصاف نے جاپان کے قومی مفادات یا امن عامہ کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، یا دوسری مناسب وجوہات کی بناء پر دوبارہ داخلے کےپرمٹ کے ضرورتمند تاکہ آمد و روانگی پر مناسب کنٹرول رکھا جا سکے۔
دوبارہ داخلے کے پرمٹ کی زیادہ سے زیادہ مقررہ مدت 5 سال رکھی گئی ہے۔
نئے نظام (9 جولائی، 2012) کے بعد جاری کردہ دوبارہ داخلے کے پرمٹ کی زیادہ سے زیادہ مقررہ مدت موجودہ “3 سال” کی بجائے “5 سال” ہو گی۔
1 comment for “جاپان کے ایمگریش قوانین کا مکمل اردو ترجمعہ پیش کیا جائے گا ، قسط نمبر دو”