جاپان انونیمس کی جانب سے ڈاؤنلوڈ قوانین کے خلاف احتجاجاً گھاس پھوس کی چنائی

ٹوکیو: 80 کے قریب لوگ، جو اپنے آپ کو عالمی ہیکر گروپ انونیمس کے اتحادی کہہ رہے تھے، نے ہفتے کو ٹوکیو میں غیر قانونی ڈاؤنلوڈنگ کے سخت قوانین کے خلاف گھاس پھوس اکٹھا کر کے انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔

وہ سیاہ کپڑوں میں ملبوس تھے اور گائی فاکس کے ماسک پہنے ہوئے تھے، جو انگلینڈ میں 1605ء میں پارلیمان کو اڑانے کے گن پاؤڈر منصوبے کا مرکزی کردار تھا۔ یہ کرداراس ڈھیلے ڈھالے عالمی اتحاد کے احتجاجوں کی ایک علامت بن گیا ہے۔

26 جون کو جاپانی وزارت خزانہ، سپریم کورٹ اور دوسرے سرکاری دفاتر کو بدنما کر دیا گیا یا انہیں بند کرنا پڑا جب ایک نامعلوم آنلائن بیان میں نئے قوانین کو برا بھلا کہا گیا۔

اس بیان میں دعوی کیا گیا کہ ریکارڈنگ انڈسٹری اور دوسرے مواد مہیا کرنے والے اب انٹرنیٹ مہیا کاروں کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ نگرانی کرنے والی ٹیکنالوجی لاگو کریں جو جاپان میں ہر انٹرنیٹ صارف کی جاسوسی کرے گی۔

اس گروپ، جو ٹوکیو میں صفائی کے کام کے لیے اکٹھا ہوا تھا، نے سائبر حملوں کو پوری دنیا میں انونیمس کے دوسرے عناصر سے منسوب کیا۔ “ہم نیٹ پر اپنا کیس بیان کرنا جاری رکھنا چاہتے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.