ایباراکی: پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 70 سالہ خاتون کو ایک آدمی نے یہ کہہ کر 43 ملین ین سے محروم کر دیا کہ اس کا بیٹا مصیبت میں ہے۔
خاتون، جو کہ تسوچیورا میں ایک ہئیر ڈریسر کی مینجر ہے، نے پولیس کو بتایا کہ اس نے مئی میں ایک آدمی کی کال وصول کی جو خود کو وزارت خزانہ کا اہلکار ظاہر کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق، اس آدمی نے خاتون سے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی جانب سے غلط سرمایہ کاری میں اڑائے جانے والے پیسے واپس کرے۔
فراڈئیے نے مبینہ طور پر یہ دعوی بھی کیا کہ بینک ٹرانسفر نہیں ہو سکتا اور اسے یہ روپیہ نقد ہی بھیجنا ہو گا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ خاتون نے مطلوبہ رقم 15 پیکٹوں میں تقسیم کی اور انہیں ٹوکیو کے دو پتوں پر بھیجا۔