ٹوکیو: توبو ٹاور سکائی ٹری کو نے بدھ کو ٹوکیو اسکائی ٹری کے یومیہ ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی۔ 22 مئی سے ٹاور کے افتتاح کے بعد سے رش سے بچنے کے لیے داخلہ صرف ان ٹکٹ یافتگان تک محدود تھا جنہوں نے پیشگی ٹکٹ خریدے ہوتے تھے۔
کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ جب بدھ کو صبح آٹھ بجے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی تو 420 لوگ قطار میں لگے ہوئے تھے۔ 350 میٹر اونچے آبزرویشن ڈیک تک جانے کے لیے ٹکٹ کا خرچہ 2500 ین ہے۔ 450 میٹر اونچے آبزرویشن ڈیک میں داخلے کا خرچ 1000 ین ہے۔ توبو ٹاور اسکائی ٹری کو کے ترجمان نے کہا کہ یومیہ ٹکٹوں کی فروخت پر 10,000 کی حد ہو گی۔
کمپنی کے مطابق، پیر سے 640,000 سے زائد لوگوں نے دونوں آبزرویشن ڈیکوں کا دورہ کیا ہے۔