اردو ورڈ نیوز والے راشد صمد خاں کی تجویز پر جاپان کے نئے ایمگریشن قوانین جو که ایمگریشن افس والوں نے انٹر نیٹ پر جاری کیے هیں ان کا
مکمل اردو ترجمہ روزنامہ اخبار سائیتاما پر شائع کیا جائے گا
روز نامہ اخبار سائیتاما جو که غیر جانبداری میں اپنی مثال اپ هے یهاں باتوں میں سنسنی پیدا کرنے سے گزیز کیا جاتا هے اور
اخبار کو چلانے والے خود نمائی اور خود ستائیشی سے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی عادتوں میں مبتلا نہیں هیں
ترجمہ مکمل ہوںے ميں ایک ہفتہ کے قریب لگے گا، جیسے هی ترجمہ مکمل ہو گا اس کی پی ڈی ایف بنا کر ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی میسر ہو گا
قوانین کا ترجمہ کریں کے محمد شاکر عزیز صاحب اور اپ کی خدمت میں پیش کرے گا خاور کھوکھر اور پیش کروانے والے هیں جی رشد صمد خان صاحب
علاقائی امیگریشن دفتر میں ہونے والی کاروائی
جائے رہائش کے علاوہ کسی چیز کی (تبدیلی) کی اطلاع
جب آپ علاقائی امیگریشن دفتر میں مندرجہ ذیل اطلاعیے (نوٹیفکیشن) یا درخواستیں جمعہ کروائیں تو ایسی صورت میں براہ کرم اپنا پاسپورٹ، تصویر اور سکونتی کارڈ ہمراہ لائیں۔ بنیادی طور پر نیا سکونتی کارڈ اعلاعیہ یا درخواست کے دن جاری کیا جائے گا۔
نام، تاریخ پیدائش، صنف، یا شہریت/ ریجن کی تبدیلی کی اطلاع
اگر آپ اپنا نام، تاریخ پیدائش، صنف یا شہریت/ ریجن تبدیل کروانا چاہتے ہیں، مثال کے طور پر شادی کی وجہ سے نام یا شہریت/ ریجن میں تبدیلی، تو ایسی صورت میں متعلقہ تبدیلی کے 14 دن کے اندر اندر وزارت انصاف کو متعلقہ علاقائی امیگریشن آفس میں اس کی اطلاع دیں۔
* اگرچہ بنیادی طور پر لاطینی رسم الخط میں لکھے گئے نام استعمال کیے جائیں گے، تاہم چینی حروف (رسم الخط) میں لکھے نام بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ فرما لیں کہ چینی حروف میں کسی قسم کی تبدیلی کی صورت میں بھی اطلاع دینا ضروری ہے۔
سکونتی کارڈ کی قانونی مدت کو اپڈیٹ کرنے کی درخواست
جاپان میں رہنے والا مستقل مکین یا غیر ملکی جس کی عمر 16 سال سے کم ہے اور جس کے سکونتی کارڈ کی قانونی مدت 16 ویں سالگرہ پر ختم ہو جائے گی، اسے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آخری تاریخ سے قبل علاقائی امیگریشن دفتر میں اپنے سکونتی کارڈ کی قانونی مدت کی تجدید کے لیے درخواست دے۔
ایک مستقل مکین آخری تاریخ سے دو ماہ کے دوران اپنے سکونتی کارڈ کی قانونی مدت کی تجدید کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ ایسا غیر ملکی مکین، جس کی عمر 16 سال سے کم ہے اور جس کے سکونتی کارڈ کی قانونی مدت 16 ویں سالگرہ پر ختم ہو جائے گی، اپنی 16 ویں سالگرہ سے چھ ماہ کے اندر اندر ایسی درخواست دے سکتا ہے۔
سکونتی کارڈ کے دوبارہ اجرا کی درخواست
اگر آپ کا سکونتی کارڈ گم، چوری، شدید طور پر خراب یا مسخ ہو جائے تو براہ کرم متعلقہ علاقائی امیگریشن دفتر میں اس کے دوبارہ اجرا کے لیے درخواست دیں۔
اگر آپ کا سکونتی کارڈ گم یا چوری ہو جائے تو جس دن آپ نے گمشدگی کو محسوس کیا (یا آپ نے جاپان سے باہر رہتے ہوئے گمشدگی کو محسوس کیا تو جس دن آپ دوبارہ جاپان میں داخل ہوں) براہ کرم اُس دن سے 14 دن کے اندر نئے اجراء کے لیے درخواست دے دیں۔
(*) براہ کرم دوبارہ اجراء کے لیے درخواست دیتے وقت سکونتی کارڈ کی جگہ محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ گمشدگی یا چوری کی رپورٹ کا سرٹیفکیٹ یا فائر بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ مصیبت زدگی کا سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں۔
اگر آپ کا سکونتی کارڈ بری طرح خراب یا مسخ ہو جائے تو جلد از جلد نئے اجراء کے لیے درخواست دینا نہ بھولیں۔
اگر آپ کا کارڈ بری طرح مسخ یا خراب نہیں بھی ہوا تو بھی آپ متبادل سکونتی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں آپ سے دوبارہ اجراء کی فیس طلب کی جائے گی۔
علاقائی امیگریشن دفتر میں ہونے والی کاروائی
اطلاعیے اور درخواستیں مختار (متبادل/پراکسی/وکیل وغیرہ) کے ذریعے بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں
نظری طور پر یہ اطلاعیے اور درخواستیں متعلقہ فرد کی جانب سے بذات خود علاقائی امیگریشن دفتر میں جمع کروائی جانی چاہئیں، تاہم اگر متعلقہ فرد 16 سال سے کم عمر کا ہے یا بیماری وغیرہ کی وجہ سے ایسا کرنے سے معذور ہے، تو متعلقہ فرد کے ساتھ رہنے والے کسی اہلخانہ کی جانب سے اس کی جگہ درخواست جمع کروائی جانی چاہیئے۔
اگر علاقائی امیگریشن دفتر کے ڈائریکٹر نے منظوری دے دی، تو متعلقہ فرد کی جانب سے درخواست کردہ قانونی نمائندہ یا مندرجہ ذیل افراد اس کی جگہ دستاویزات جمع کروا سکتے ہیں یا اطلاعیے اور درخواست جمع کروانے سے متعلق کاروائیاں سر انجام دے سکتے ہیں۔
علاقائی امیگریشن دفتر کے ڈائریکٹر کی جانب سے منظور کردہ میزبان ادارے یا خیراتی کارپوریشن کے ملازمین
اٹارنی یا پبلک نوٹری جو بار ایسوسی ایشن یا خصوصی ایسوسی ایشن، کہ جس سے اس کا تعلق ہے، کی طرف سے اطلاعیے یا درخواستیں جمع کرواتا ہے
اس کے علاوہ کچھ کیسوں میں متعلقہ فرد کے اہلخانہ، ساتھ رہنے والے یا ساتھ رہنے والوں کے برابر سمجھے جانے والے افراد، جن کی منظوری علاقائی امیگریشن دفتر کے ڈائریکٹر نے دی ہو، متعلقہ فرد کی جانب سے اطلاعیوں یا درخواست جمع کروانے کی کاروائیاں سر انجام دے سکتے ہیں۔